”پاک فوج کے پروموشن بورڈ میں بیٹھا تو دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ۔۔۔“ دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی دل کھول کر داد دیں گے

”پاک فوج کے پروموشن بورڈ میں بیٹھا تو دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ۔۔۔“ دفاعی ...
”پاک فوج کے پروموشن بورڈ میں بیٹھا تو دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ۔۔۔“ دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی دل کھول کر داد دیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ فوج میں بہت ہی قابل لوگوں کوجنرل بنایا جاتاہے ، جب میں پورموشن بورڈ میں بیٹھا تو پریشان ہوگیاتھا کہ مجھے بھی ترقی دیتے وقت ایسے ہی کھنگالاگیاہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنر ل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ فوج میں قابل لوگوں کو جنرل بنایا جاتاہے اور جب بہت سے قابل لوگ ایک ساتھ آجاتے ہیں تو پھر کچھ کی ترقی میں کچھ دیر کردی جاتی ہے کیونکہ فوج کسی بھی قابل افسر کو نظر اندا ز نہیں کرتی ،انہوں نے کہا کہ جب میں خود پروموشن بورڈ میں بیٹھا تو پریشان ہوگیا تھا کہ مجھے بھی ترقی دیتے وقت ایسے ہی کھنگالا گیاہوگا ،وار کورسز کارکردگی کی بنیاد پر کروائے جاتے ہیں ، اس لئے بہت زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو وار کورسز پر بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ بیر ون ملک کورسز کیلئے جاتے ہیں وہ وہی ہوتے ہیں جو ٹا پ آرڈر میں ہوتے ہیں ، ہمارے جوبھی لوگ بیرون ملک کورسز کیلئے گئے ہیں ان کی بہت اچھی رپورٹس آئی ہیں۔

مزید : قومی /دفاع وطن