اناڑی کھلاڑیوں نے قوم کوجو چورن بیچا اب ان کے گلے پڑ گیاہے:خرم دستگیر کا حکومت پر آ ئی ایم ایف کے پاس جانے میں مجرمانہ تاخیر کا الزام

اناڑی کھلاڑیوں نے قوم کوجو چورن بیچا اب ان کے گلے پڑ گیاہے:خرم دستگیر کا ...
 اناڑی کھلاڑیوں نے قوم کوجو چورن بیچا اب ان کے گلے پڑ گیاہے:خرم دستگیر کا حکومت پر آ ئی ایم ایف کے پاس جانے میں مجرمانہ تاخیر کا الزام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں پانچ ہفتے کی مجرمانہ تاخیر کی ،اناڑی کھلاڑیوں نے قوم کوجو چورن بیچا اب ان کے گلے پڑ گیاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹونائٹ ودھ معید پیرزادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نے آ ئی ایم ایف کے پاس جانے کے عمل میں پانچ ہفتے کی مجرمانہ تاخیر کی ،معیشت کے حوالے سے میرا موقف سیاسی نہیں ہے بلکہ میں اس کونااہلی اور بد انتظامی کہتاہوں، جب ہمار ی حکومت گئی تو ہمارے پاس 16ارب ڈالر کے ذخائر تھے اور کسی نے پچھلے پانچ سالوں میں نہیں سنا تھا کہ پاکستان نے ادائیگی کرنی ہے اور بحران پیدا ہوگیاہے ،اس کی وجہ یہ تھی کہ اسحاق ڈار ہر چیز کا انتظام کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اناڑی کھلاڑیوں کی وجہ سے موجودہ معاشی بحران پیدا ہوا ہے ،ہر چیز پر یہ کہنا کہ اس کی وجہ لوٹ مارہے ، اس طرح معاملات طے نہیں ہوتے ، جوچورن قوم کوبیچا گیا وہ اب حکومت کے گلے پڑگیاہے ۔

مزید : قومی