’میں نے اپنی کپڑوں والی دراز کھولی تو دیکھ کر دل ہی رک گیا، کیونکہ اس کے اندر۔۔۔‘ کیا چیز چھپی بیٹھی تھی؟ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہمسائے بھی بھاگے بھاگے پہنچ گئے

’میں نے اپنی کپڑوں والی دراز کھولی تو دیکھ کر دل ہی رک گیا، کیونکہ اس کے ...
’میں نے اپنی کپڑوں والی دراز کھولی تو دیکھ کر دل ہی رک گیا، کیونکہ اس کے اندر۔۔۔‘ کیا چیز چھپی بیٹھی تھی؟ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہمسائے بھی بھاگے بھاگے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)آپ اپنے کپڑوں کی الماری کھولیں اور اس میں ہمسائے کی بلی آرام فرما رہی ہو تو یقیناً یہ منظر دیکھ کر آپ کا دماغ گھوم جائے گا۔ کچھ ایسا ہی عجیب و غریب منظر ایک برطانوی خاتون کو دیکھنا پڑ گیا، مگر وہ تو اپنے کپڑوں میں چھپی بیٹھی بلی کو دیکھ کر اتنی خوفزدہ ہوئیں کہ بے ہوش ہوتے ہوتے بچیں۔
اس دلچسپ و عجیب واقعے کا احوال سوشل میڈیا پر بلی کی مالکن نے خود بیان کیا ہے۔ یہ خاتون ویب سائٹ ممزنیٹ پر لکھتی ہیں کہ ’’ہماری بلی تقریباً ایک ہفتہ قبل گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں آئی۔ ہم نے اسے بہت ڈھونڈا لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اب ہم تقریباً مایوس ہو چکے تھے تو ایک شام اچانک ہماری ہمسائی کی چیخ کی آواز نے ہمیں اپنی جانب متوجہ کیا۔ ہماری بلی اس کی کپڑوں کی الماری میں بیٹھی ہوئی تھی۔ ‘‘
خاتون کا کہنا ہے کہ ’’بلی ہفتے سے میرے گھر میں مقیم تھی یا اسی دن کہیں سے آئی تھی میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی، لیکن میرے بیڈ کے نیچے کے حالات بتاتے ہیں کہ وہ وہاں رہ رہی تھی۔ میرے ہمسائے اسے واپس لے گئے ہیں ۔ نجانے وہ کیوں میرے کمرے میں چلی آئی اور آرام کے لئے اسے میرے کپڑوں کی الماری ہی کیوں مناسب لگی۔ مجھے یہ بات بالکل سمجھ نہیں آئی۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -