کپڑے دھونے کے بعد برف کے ٹکڑے کے ساتھ یہ کام کریں تو کبھی استری کرنے کی ضرورت نہ پڑے گی

کپڑے دھونے کے بعد برف کے ٹکڑے کے ساتھ یہ کام کریں تو کبھی استری کرنے کی ضرورت ...
کپڑے دھونے کے بعد برف کے ٹکڑے کے ساتھ یہ کام کریں تو کبھی استری کرنے کی ضرورت نہ پڑے گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کپڑے استری کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں۔ اس بوریت بھرے کام سے ایک دنیا تنگ ہے مگر کیا کیا جائے، استری تو کرنا ہی پڑے گی۔ کیا آپ بھی ایسا سوچتے ہیں؟ تو لیجئے جانئے وہ طریقہ جو آپ کو استری کی کوفت سے نجات دلا سکتا ہے، یعنی آپ الگ سے استری کرنے کی بجائے ڈرائیر سے ہی استری کا کام لے سکتے ہیں۔

اس کا طریقہ سادہ ہے۔ آپ کو بس چند آئس کیوبز، یعنی فریزر میں جمائے گئے برف کے ٹکڑوں، کی ضرورت ہے۔ ڈرائیر میں کپڑے اور آئس کیوب ڈالیں اور اسے ’ہاٹ سیٹنگ‘ پر کر کے چند منٹ کے لئے چلائیں۔ اب کپڑے باہر نکالیں اور آپ دیکھیں گے کہ یہ شکنوں سے بالکل پاک ہو چکے ہوں گے۔

دراصل ہوتا یہ ہے کہ ’ہاٹ سیٹنگ‘ پر آئس کیوب سے گرم بھاپ پیدا ہوتی ہے جو کپڑوں کی شکنوں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ اور یہ خیال رکھیں کہ ایک وقت پر ایک یا دو کپڑے ڈالیں اور اس کے ساتھ صرف ایک یا دو آئس کیوب ڈالیں۔ زیادہ کپڑوں یا زیادہ آئس کیوب ڈالنے سے یہ طریقہ کام نہیں کرے گا۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی