تھائی لینڈ نے 70 پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ۔۔۔ پریشان کن خبر آ گئی

تھائی لینڈ نے 70 پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ۔۔۔ پریشان ...
تھائی لینڈ نے 70 پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ۔۔۔ پریشان کن خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنکاک (این این آئی)تھائی حکام نے ایسے 70 افراد کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے اس ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہریوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ2 ماہ معطل قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔ تھائی لینڈ کے ضلع تالینگ چان کی عدالت میں ان 70 پاکستانیوں پر ملکی حدود میں غیرقانونی داخلے اور ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی قیام کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔70 افراد کے اس گروپ میں 11 بچے بھی شامل ہیں اور انہیں بھی ملک بدری سے قبل حراستی مرکز میں ہی رکھا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی