کولمبیامیں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک

کولمبیامیں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک
کولمبیامیں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک

  

بگوٹا(این این آئی)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 11افراد ہلاک ہو گئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملک کے مغربی گاؤں مارکوتیلا میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جب کہ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سال کے اس حصے کے دوران کولمبیا میں شدید بارشیں معمول کا حصہ ہیں۔ بارشوں کا یہ سلسلہ وسط دسمبر تک جاری رہتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی