”اگر شام میں یہ کام کیا تو نتیجہ اچھا نہیں ہو گا اور۔۔۔“ روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا، بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

”اگر شام میں یہ کام کیا تو نتیجہ اچھا نہیں ہو گا اور۔۔۔“ روس نے امریکہ کو ...
”اگر شام میں یہ کام کیا تو نتیجہ اچھا نہیں ہو گا اور۔۔۔“ روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا، بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (صباح نیوز)روس نے شام کے شمالی علاقوں میں امریکا کی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے شام کے شمالی علاقے میں خاص طورپر دریائے فرات کے مشرقی حصے میں امریکی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سخت خبردار کیا ہے۔

ترجمان نے پریس کانفرنس میں شام میں دریائے فرات کے مشرق میں امریکی فوج کے ذریعے مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے کے اقدامات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈہ قائم کرکے شامی حکومت کے مخالفین کی مدد کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شام کے اس علاقے میں امریکی اقدامات کا مقصد ایک طرح کی الگ حکومت قائم کرنا ہے جو شام کے بنیادی آئین کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس طرح کے اقدامات سے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔