قطر نے غزہ کی پٹی پر رہنے والے فلسطینیوں کیلئے کتنی امداد بھیج دی؟ جان کر آپ بھی دل کھول کر داد دیں گے

قطر نے غزہ کی پٹی پر رہنے والے فلسطینیوں کیلئے کتنی امداد بھیج دی؟ جان کر آپ ...
قطر نے غزہ کی پٹی پر رہنے والے فلسطینیوں کیلئے کتنی امداد بھیج دی؟ جان کر آپ بھی دل کھول کر داد دیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دوحہ(یواین پی)خلیجی ملک قطر نے حسب معمول فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ترقیاتی فنڈ کے ضمن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امدادی پیکج کا مقصد12 سال سے اسرائیلی محاصرے کا سامنا کرنے والے غزہ کے عوام کی مالی اور معاشی مشکلات میں مدد فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے 2006 میں غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو یہ اجتماعی سزا اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کو پارلیمانی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرانے کی پاداش میں دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 30 اپریل کو فلسطینی اتھارٹی نے بھی غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں اور غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر مراعات کم کر دی تھیں جبکہ 2 روز قبل قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے ایندھن فراہم کیا تھا جس پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سخت ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی