کراچی میں شاہرہ نور جہاں پرپولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں شاہرہ نور جہاں پرپولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار
کراچی میں شاہرہ نور جہاں پرپولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار

  

کراچی(صباح نیوز) کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں وہاب، شہروز عرف جادو، شاہ رخ اور تیمورشامل ہیں،ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول، 3 موبائل فونز اور سرکاری گاڑی برآمد ہوئی ہے۔سرکاری گاڑی عزیزبھٹی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا کہ گرفتارملزمان نارتھ ناظم آباد میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔شہری کی جانب سے مددگار 15 پر اطلاع دی گئی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی