مٹیاری:سکول ٹیچر کی کلاس روم میں طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش،بچی کی چیخ وپکار پر ملزم فرار

مٹیاری:سکول ٹیچر کی کلاس روم میں طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش،بچی کی چیخ ...
مٹیاری:سکول ٹیچر کی کلاس روم میں طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش،بچی کی چیخ وپکار پر ملزم فرار

  

مٹیاری(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائمری سکول ٹیچر نے کلاس روم میں طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش کی ہے،بچی کی چیخ وپکار پر خاتوں ٹیچر کے آنے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا،  خاتون ٹیچر کی شکایت پر ڈی او ایجوکیشن نے ملزم ٹیچرنذیر قریشی کو معطل کردیا ہے۔

اب تک نیوز کے مطابق مٹیاری کی تحصیل ہالا میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچر نذیر قریشی نے کلاس روم میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ چیخ و پکار پر جب خاتون ٹیچر پہنچیں تو ملزم فرار ہوگیا،لیڈی ٹیچر کی شکایت پر ڈی او ایجوکیشن نے نذیر قریشی کو معطل کردیا ہے،ڈی او غلام حیدر نے کہا ہے کہ معاملے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے،خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ نذیر قریشی کیخلاف پہلے بھی ایسی شکایات آچکی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف