”ہم نے حماس کی یہ اہم ترین چیز تباہ کر دی ہے اور۔۔۔“ اسرائیل نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ پوری دنیا کے مسلمان پریشان ہو جائیں گے

”ہم نے حماس کی یہ اہم ترین چیز تباہ کر دی ہے اور۔۔۔“ اسرائیل نے ایسا دعویٰ کر ...
”ہم نے حماس کی یہ اہم ترین چیز تباہ کر دی ہے اور۔۔۔“ اسرائیل نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ پوری دنیا کے مسلمان پریشان ہو جائیں گے

  



مقبوضہ غزہ (این این آئی)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ سے اسرائیلی علاقے تک پھیلی ہوئی ایک زیر زمین سرنگ تلاش کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس کے مطابق ایک کلومیٹر طویل یہ سرنگ غزہ کے علاقے خان یونس سے اسرائیلی سرزمین میں 200 میٹر اندر تک پھیلی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران یہ حماس کی 15ویں ایسی سرنگ ہے جسے تباہ کیا گیا ہے۔تاہم دوسری جانب حماس کی طرف سے تاحال اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید : بین الاقوامی