قبضہ مافیا کےسرغنہ سعدرفیق کےمنفی ہتھکنڈےناکام ہوں گے:ہمایوں اختر خان

قبضہ مافیا کےسرغنہ سعدرفیق کےمنفی ہتھکنڈےناکام ہوں گے:ہمایوں اختر خان
قبضہ مافیا کےسرغنہ سعدرفیق کےمنفی ہتھکنڈےناکام ہوں گے:ہمایوں اختر خان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے حلقہ این اے131سے امیدوارہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کےسرغنہ سعدرفیق کےمنفی ہتھکنڈےناکام ہوں گے،سعد رفیق کی سیاست خوف و ہراس کی جبکہ ہماری سیاست خدمت پر مبنی ہے،ہم ووٹ کے ساتھ ساتھ ووٹرز کو بھی عزت دینے کے قائل ہیں،این 131 کے لوگ 14 اکتوبر کو کرپشن ،خوف اور دہشت کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے ۔ 

دنیا نیوز کے مطابق ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کاماسٹرمائنڈشکست دیکھ کربوکھلا گیا ہے، قبضہ مافیا کےسرغنہ سعدرفیق کےمنفی ہتھکنڈےناکام ہوں گے، جعلی ووٹ اورشناختی کارڈوالوں کوپولیس کےحوالےکریں گے، جن غریبوں کےپاس چھت نہیں انہیں گھرفراہم کریں گے،وزیراعظم عمران خان پاکستان کومشکل سےنکالیں گے، خواجہ سعدرفیق نےاپنی حکومت میں عوام کیلئےکیاکیا؟خواجہ سعدرفیق حلقےمیں پکی پکائی کھیرکھاتےرہے ہیں۔ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ابھی دو روز باقی ہیں ،پی ٹی آئی کارکن ن لیگ کے گھروں میں جائیں اور انہیں عمران خان اور میرا پیغام پہنچائیں ،ہم نے اس ملک ترقی دینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس حلقے کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ تمہارا پرانا ساتھی آپ کو واپس بلا رہا ہے ،یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا لیکن اللہ کے فضل سے اس حلقے کو عوام کی حمایت سے پہلے میں نے فتح کیا تھا جس کے بعد یہاں پیپلز پارٹی اپنے پاؤں نہیں جما سکی ،اس علاقے کی ایک ایک گلی اور سڑک سب سے پہلے ہم نے پکے کرائے تھے ،لوگوں کے ٹیکس ہم نے معاف کرائے تھے ،باب پاکستان کا منصوبہ ہم نے بنایا تھا ،گیس ہم لے کر آئے تھے ،ڈسپنسریاں ہم نے بنائی تھیں ،حلقے میں صاف پانی ہم لے کر آئے تھے لیکن خواجہ سعد رفیق نے ان سارے منصوبوں کا بیڑہ غرق کر دیا ،ہم اپنے پرانے منصوبوں کو پھر سے شروع کریں گے ،سعد رفیق کو اس حلقے نے بہت وقت دیا اب ان کا وقت گذر چکا اور شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے دن پورے ہو چکے ہیں ،اِنہوں نے اب واپس نہیں آنا ،تبدیلی آ گئی ہے اور لوگوں نے 14 اکتوبر کو شیر پر نہیں بلکہ بلے پر ووٹ لگا کر عمران خان کو کامیاب کرنا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...