امیر ترین سعودی شہزادے کی دولت میں کمی

امیر ترین سعودی شہزادے کی دولت میں کمی
امیر ترین سعودی شہزادے کی دولت میں کمی

  



جدہ (آن لائن) سعودی عرب کے امیر ترین شہزادے الولید بن طلال السعود کی دولت میں58فیصد کمی ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہزادے الولید کی دولت میں اس کمی کی وجہ اثاثوں کے تخمینے میں ایڈجسمنٹس بتائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الولید بن طلال کے برطانیہ میں موجود 95 فیصد سب سے قیمتی اثاثوں کی قدر 2014 کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں 70 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔گذشتہ سال نومبر میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاون میں الولید کی اچانک نظر بندی کے بعد کمپنی کے حصص بی20 فیصد سے زائد سطح تک گر گئے ،اور دوبارہ ریکور نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولید بن طلال سعودی شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں،ان کے والد کا نام طلال بن عبدالعزیز آل سعود ہے۔ بے پناہ دولت اورشاہانہ طرز زندگی کے باعث دنیا کے امیر تریم افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...