حکومت گھر بنانے کیلئے نہ سرکاری زمین دے اور ناہی بینکوں سے قرض لے :اقتصادی ماہر ڈاکٹر ندیم الحق

حکومت گھر بنانے کیلئے نہ سرکاری زمین دے اور ناہی بینکوں سے قرض لے :اقتصادی ...
حکومت گھر بنانے کیلئے نہ سرکاری زمین دے اور ناہی بینکوں سے قرض لے :اقتصادی ماہر ڈاکٹر ندیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر ندیم الحق نے کہاہے کہ ملک کے معاشی حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنے ظاہر کئے جارہے ہیں، سیاست اور حقائق میں فرق ہوتاہے ، حکومت گھربنانے کیلئے نہ سرکاری زمین دے اور ناہی بینکوں سے قرض لے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم الحق نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات اتنے خراب نہیں جتنے ظاہر کئے جارہے ہیں ، مہنگا ئی میں پانچ سے دس فیصد اضافہ ہوسکتاہے ، اگر حکومت پالیسی اچھی بناتی ہے تو معاملات بہت جلد بہتر کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت دیر سے جو چیزیں ملتوی کی ہوئی ہیں ان کوٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، ہماری حکومتوں کی نہ کوئی سوچ اور نہ کوئی پالیسی ہے ۔ ہماری حکومت کو ایک اچھی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھر بنانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست اور حقائق ہمیشہ مختلف ہوتے ہیں، حکومت کوچاہئے کہ یہ کا م نجی سیکٹر سے لے اور اس کے لئے نہ سرکاری زمین دے اورنہ بینکوں سے قرضہ لے ۔ اگر حکومت صرف بلڈنگیں بننے دے تو پرائیویٹ سیکٹر خود ہی گھر بنا کر عوام کودے سکتاہے ، عمران خان کو بلڈنگ رولز میں ترمیم کرنی چاہئے جس سے شہروں میں مزید پانچ لاکھ گھر پانچ سالوں میں آرام سے بن جائیں گے ۔

مزید :

قومی -بزنس -