شہبازشریف کوبغیر ثبوت گرفتارکیاگیا،عمران خان نےہیلی کاپٹرکیس کاابھی تک جواب نہیں دیا:حمزہ شہباز

شہبازشریف کوبغیر ثبوت گرفتارکیاگیا،عمران خان نےہیلی کاپٹرکیس کاابھی تک ...
شہبازشریف کوبغیر ثبوت گرفتارکیاگیا،عمران خان نےہیلی کاپٹرکیس کاابھی تک جواب نہیں دیا:حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوبغیرکسی ثبوت کےگرفتارکیاگیا ہے جبکہ عمران خان نےہیلی کاپٹرکیس کاابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا ہے کہنوازشریف نےعوام سے کیے وعدے پورے کیے ہیں،ملک سےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، ضمنی الیکشن میں جیت(ن)لیگ کی ہو گی، (ن) لیگ والے گرفتاریوں سےڈرنےوالےنہیں ہیں، کنٹینرپرچڑھنےیاووٹ چوری کرنےسےعزت نہیں ہوتی ہے،عوام کےدلوں پرراج کرنےسےعزت ہوتی ہے، بھاشاڈیم کیلئےزمین نوازشریف نےخریدی تھی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ترقیاتی کاموں کیلئےعوام سے چندہ نہیں مانگا،عمران خان نےہیلی کاپٹرکیس کاابھی تک جواب نہیں دیا ہے، شہبازشریف کوبغیرکسی ثبوت کےگرفتارکیاگیا،عمران خان یوٹرن لینےکےماہرہیں، نوازشریف اورشہبازشریف نےقوم کی خدمت کی ہے۔

مزید :

قومی -