’’پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی وجہ چینی قرضہ نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘حکومتی اقتصادی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

’’پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی وجہ چینی قرضہ نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘حکومتی ...
’’پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی وجہ چینی قرضہ نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘حکومتی اقتصادی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کے  اقتصادی اور توانائی امور کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے  امریکہ کی طرف سے پاکستان کو درپیش اقتصادی مشکلات کی ایک وجہ ’’سی پیک‘‘ سے منسلک قرضوں کو قرار دینے کے بیان کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کیونکہ چین سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی تین سے چار سالوں کے بعد شروع ہو گی۔

امریکی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ پا کستان کی مو جودہ معاشی مشکلات کا تعلق پاکستان کی توانائی کی شعبے سے متعلق گردشی قرضے ہیں جن میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مسلسل اضافہ ہوتارہا ہے اور یہ قرضے اب 13 سو ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے گذشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی ایک وجہ چینی قرض ہے، پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے دی گئی درخواست کا امریکہ میرٹ پر جائزہ لے گا۔

مزید : قومی


loading...