حکومت پنجاب نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

حکومت پنجاب نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے بڑے اقدام کا اعلان کردیا
حکومت پنجاب نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے دھرنے اور مارچ سے نمٹنے کے لئے بڑی تیاری کا اعلان کر دیاہے ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کاکہناہے کہ جتنا بڑا مولانا کا پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اس کے مطابق ہوگئی ۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہاکہ مولانا کا حتمی پلان اور اعلان سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کہ حکومت پنجاب کس طرح اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاسی سرگرمی سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو بچوں کو سیاسی گرمیوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جے یو آئی اور اپوزیشن کا پلان سامنے آنے دیں، اس کے مطابق حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

مزید : قومی


loading...