چائلڈ بیورو بے سہارا بچو ں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے،سارہ احمد

چائلڈ بیورو بے سہارا بچو ں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے،سارہ احمد

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا ہے کہ محکمہ چائلڈ پروٹیکشن یتیم، بے سہارا اور لاوارث بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے یہ بات انہوں نے ا چائلڈ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس میں منعقدہ سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سارہ احمد، چیئرپرسن نے شرکاء کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا۔سارہ احمد نے الخدمت فاؤنڈیشن کو انکے یتیم بچوں کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کو چایلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے الخدمت فاونڈیشن جیسے فلاحی ادارے ہمارے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

سارہ احمد نے کہا کہ یہ بچے ہماری خصوصی توجہ اور محبت کے طلب گار ہیں۔ ہم سب کو مل کر انہیں وہ سب مہیا کرنا ہوگا جس کے یہ سب حقدار ہیں۔ اس موقع پر پر سارہ احمد نے تمام پوزیشن حاصل کرنے والے یتیم طلباء وطالبات کی خصوصی حوصلہ افزائی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...