مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کے مطالعاتی دورے

مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کے مطالعاتی دورے

لاہور (پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘ لاہورکی طالبات نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘مین بازار‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘لاہورکی طلباء اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ والٹن روڈ‘لاہور اورگورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘نزولی بازار‘مزنگ‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد478تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...