قومی تاجر اتحاد غیر سیاسی تاجروں کا پلیٹ فارم ہے،خواجہ اظہر گلشن

قومی تاجر اتحاد غیر سیاسی تاجروں کا پلیٹ فارم ہے،خواجہ اظہر گلشن

  



لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد سپریم کونسل کے چیئرمین پاکستان خواجہ اظہرگلشن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں صدر ملک خالد محمود،جنرل سیکریٹری لاہور حافظ عابد علی،شیخ عمر حیات،اکبر بٹ،راؤ اکرم،چوہدری عظمت،اطہر علی کاظمی،ملک نثار کھوکھر،اختر خان نیاز ی،میاں اعجاز،میاں طاہر سبحانی،حاجی افضل، محمد سہیل اور نعیم مغل نے شرکت کی جس میں خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد ایک غیر سیاسی تاجروں کا پلیٹ فارم ہے،ہمارا سیاست کے ساتھ کوئی لینا دینانہیں ہے یہ پلیٹ فارم تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز کام کرنے کے سلسلے میں معرض وجود میں آیا تھا قومی تاجر اتحاد وطن عزیز میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ تاجروں کو بلوائیں تاکہ ملک بیٹھ کر افہام و تفیہم سے مسئلہ کا حل نکالا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...