جے یو پی کے قائدین کا امتیاز راشد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جے یو پی کے قائدین کا امتیاز راشد کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے صدرڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر،سید محمد صفدر شاہ،ڈاکٹر جاوید اعوان،رشید احمد رضوی، حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین اور محمد ارشد مہرنے بزرگ صحافی اور دینی جماعتوں کی مدتوں خبروں کی اشاعت میں پیش پیش رہنے والے سید امتیاز راشد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ امتیاز راشدانتہائی محنتی اور اپنے پیشے سے مخلص شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے ملک کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی شخصیات کے ساتھ اپنے صحافتی امور سرانجام دیئے۔رہنماؤں نے امتیاز راشد کے صاحبزادے،صاحبزادیاں اور ان کی بیوہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعا ئے مغرفت اور ان کے گھر والوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...