حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات 18اکتوبر سے شروع ہونگی
لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اووقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد18تا 20اکتوبرکوہوگا۔ حضرت داتاگنج بخشؒ کے عرس مبارک کی بابت پریس بریفنگ 15اکتوبر2019 بروزمنگل بوقت 3.00بجے بمقام لاہورپریس کلب میں ہوگی۔