یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں پہلی میرٹ لسٹ15اکتوبر کو آویزاں ہوگی

    یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں پہلی میرٹ لسٹ15اکتوبر کو آویزاں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سال 2019 کے لئے داخلوں کے سلسلے میں پہلی میرٹ لسٹ 15 اکتوبر کو ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ رواں برس ایک لاکھ دس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کروائیں جو کہ یونیورسٹی کی 16 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ تعداد ہے۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ تقریباً 4 سال قبل تک داخلوں کے لئے درخواستوں کی تعداد تقریباً 35 ہزار کے لگ بھگ تھی، لیکن 4 سال کی مختصر مدت میں داخلے کے خواہش مند طلباء کی تعداد میں اس قدر اضافہ حیران کن ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے اس امر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا تدریسی عمل اور ماحول دن بدن بہتر سے بہترین ہو رہا ہے، جس پر ہم بجا طور فخر کر سکتے ہیں۔


 اور دوسری طرف ہمارے اساتذہ اور ملازمین کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی آف ایجوکیشن اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتی چلی جائے گی۔