ایڈز کنٹرول پروگرام کا خواجہ سراؤں کے لئے مفت سکریننگ کیمپ

 ایڈز کنٹرول پروگرام کا خواجہ سراؤں کے لئے مفت سکریننگ کیمپ

لاہور (پ ر) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے فاؤنٹین ہاؤس کے اشتراک سے لاہور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے مفت ا یچ آئی وی/ایڈز کی سکریننگ کے لیے طبی کیمپ منعقد کیا۔ یہ کیمپ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے احکامات اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے عوام بالخصوص محروم طبقات کو علاج کی بہترین سہولیات پہنچانے کے عزم کی روشنی میں لگایاگیا۔۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایسے مزید کیمپس لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں  ایسے مزید مفت طبی کیمپس لگائے جائیں گے جن کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم محروم طبقات کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔

، یہ مفت سکریننگ کیمپس بھی اسی سلسلے میں منعقد کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد خواجہ سرا ؤں کو مفت علاج اوربیماری سے بچاؤ میں رہنمائی جیسی سہولیات کی فراہمی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ایچ آئی وی/ایڈزسے متعلق ہمہ جہتی حکمت عملی پر کار فرما ہے جس میں عطائیوں اوردوسرے ایسے عوامل سے متعلق آگاہی  پھیلائی جا رہی ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...