گلوکار الطاف حسین کا نیاگانااے ایس گولڈ کی طرف سے جلد ریلیز کیا جائے گا‘امانت علی ساگر

  گلوکار الطاف حسین کا نیاگانااے ایس گولڈ کی طرف سے جلد ریلیز کیا جائے ...

لاہور(پ ر)اے ایس گولڈ پاکستان کے چئیرمین امانت علی ساگر نے کہا کہ سنگر الطاف حسین کا نیو سانگ بہت جلد اے ایس گولڈ کی طرف سے ریلیزکیا جائے گاجسکا بول ہے”اکھیاں بچاکے رکھی،نظراں لوا کے بہے جائیں گی“جس سانگ کی ویڈیو مانگا منڈی میں شوٹ کی جائے گی۔سونگ کے ریلیز ہونے سے پہلے ہمیشہ کی طرح،،اکھیاں بچاکے رکھی،،،نظراں لوا کے بہے جائیں گی گانے کی دھوم سوشل میڈیا پر کی جارہی ہے۔اے ایس گولڈ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا مقام اور نام بنایا ہے۔اے ایس گولڈ کے چیئرمین امانت علی ساگرنے کہا کہ ہر سنگر ہمارے ملک کا سرمایہ ہے جو گیت کے ذریعے عوام میں ملکی صورتحال پر عوام کے تاثرات پہنچاتے ہیں۔اور گیت ایسی چیزہے جس سے انسان اپنے دل کے ارمان جگاتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...