آفرین پری کے نئے ڈرامہ ”شکارے میرے نین“کا آغاز

  آفرین پری کے نئے ڈرامہ ”شکارے میرے نین“کا آغاز
   آفرین پری کے نئے ڈرامہ ”شکارے میرے نین“کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں آفرین پری کے نئے ڈرامہ ”شکارے میرے نین“کا آغاز ہوگیا۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اوررائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔”شکاری میرے نین“کے دیگر فنکاروں میں ذویا،ثنا خان،مہک علی،ببو رانا،مختار چناسد مکھڑا،عقیل حیدر،شجر عباس اور کشف چن شامل ہیں۔آفرین پری نے اس ڈرامے کے لئے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں جن کے بارے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ ڈانس آئٹم دیکھنے والوں کو مدتوں ہاد رہیں گے۔آفرین پری کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے لئے کچھ منفرد اور ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے میرے ڈراموں کی کامیابی پرستاروں کی محبت اور پیار کا نتیجہ ہے۔

مزید :

کلچر -