اقرا عزیز اور یاسر حسین امریکہ میں چھٹیاں منانے میں مصروف

  اقرا عزیز اور یاسر حسین امریکہ میں چھٹیاں منانے میں مصروف
  اقرا عزیز اور یاسر حسین امریکہ میں چھٹیاں منانے میں مصروف

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین چند روز پہلے ہم ایوارڈ میں شرکت کے لئے امریکہ گئے تھے جہاں اب وہ چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔دونوں فنکار مختلف تفریحی مقامات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں جہاں حسب عادت صارفین طرح طرح کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔زیادہ تر صارفین کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ غیر اخلاقی اور غیر شرعی ہے کیونکہ ابھی ان کی منگنی ہوئی ہے شادی نہیں ہوئی۔

کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید انہوں نے خفیہ شادی کی ہوئی ہے۔اقرا عزیز اور یاسر حسین کی ایک تصویر پر تو یہاں تک کمنٹ کیا گیا کہ دونوں شادی سے پہلے ہی ہنی مون منارہے ہیں۔یاد رہے کہ دونوں فنکار اس سے پہلے بنکاک میں بھی اسی انداز سے چھٹیاں منا چکے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...