شمعون عباسی کی فلم ”درج“ دنیا بھر میں ریلیز، پاکستان میں پابندی برقرار

شمعون عباسی کی فلم ”درج“ دنیا بھر میں ریلیز، پاکستان میں پابندی برقرار
 شمعون عباسی کی فلم ”درج“ دنیا بھر میں ریلیز، پاکستان میں پابندی برقرار

  


لاہور(فلم رپورٹر)شمعون عباسی کی فلم ”درج“ دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی تاہم پاکستان میں تاحال سنسربورڈ کی جانب سے پابندی برقرارہے۔فلم کو امریکا، کینڈا، متحدہ عرب امارات اورڈنمارک میں ریلیز کیا گیا ہے۔چند روز قبل شمعون عباسی نے سینسر بورڈ سے فلم ’دْرج‘ پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔فلم ’دْرج‘ پر حال ہی میں تمام سینسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔شمعون عباسی نے سوشل میڈیاپرسینسر بورڈ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکام ایک مرتبہ پھر فلم کا جائزہ لیں اوراپنیفیصلے پر نظرثانی کریں۔انہوں نے موقف اختیار کیاکہ ہم اس پر کام کررہے ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور اگر انہیں فلم میں کوئی نامناسب چیز نظرآتی ہے تو ہم ان کے کہنے کے مطابق اسے ہٹاسکتے ہیں۔ اْمیدکرتے ہیں کہ وہ اس عمل کے ذریعے ہماری مدد کریں گے۔ہدایت کار شمعون عباسی کی جانب سے سوشل میڈیا پربتایا گیاکہ ان کی فلم بد قسمتی سے اس وقت پاکستان میں ریلیز نہیں کی جارہی ہیکیونکہ سینسر بورڈ کو فلم کے حوالے سے اعتراضات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی۔

مزید : کلچر


loading...