فیصل قریشی کا نجی چینل پر مارننگ شو”سلام زندگی“ بندہوگیا

فیصل قریشی کا نجی چینل پر مارننگ شو”سلام زندگی“ بندہوگیا
 فیصل قریشی کا نجی چینل پر مارننگ شو”سلام زندگی“ بندہوگیا

  


لاہور(فلم رپورٹر)فیصل قریشی گزشتہ چار برس سے نجی ٹی وی کے مارننگ شو‘سلام زندگی’کی میزبانی کررہے تھے لیکن اب ان کا شو بند کردیا گیا ہے۔شو کی آخری قسط کی میزبانی اداکار ایاز سمو نے کی تھی جبکہ فیصل قریشی مہمان خصوصی بن کر شریک ہوئے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا مارننگ شو شوبز کے خراب حالات اور مالی مسائل کے باعث اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔فیصل قریشی سے جب سوال کیا گیا کہ شو سے پہلے کی زندگی اور بعد کی زندگی میں ان کے لئے کتنا فرق آیا؟تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ‘میں بالکل بھی اداس نہیں ہوں، یہ انتظامیہ کا فیصلہ ہے، اس وقت جو شوبز کے حالات چل رہے ہیں ان سے میں واقف ہوں اور ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا، میں مینجمنٹ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ ان حالات کے باوجود بھی ہمارے شو کے لئے کوشش کی۔

لیکن آخر میں یہ سب ہے تو بزنس ہے۔، ہمیں اس کام کی تنخواہ ملتی ہے، تو اگر شو اتنا کما ہی نہیں رہا ہوگا بلکہ نقصان میں جارہا ہوگا تو یہ سمجھنا چاہیے کہ اسے بند ہی کرنا ہوگا، وہ لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم ہورہا

ہے انہیں یہ سمجھنا چاہیے۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ‘میں پہلے بھی مارننگ شوز کرچکا ہوں، اب دیکھوں گا زندگی میں کیا تبدیلی آئی، ہاں اب ایک بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اداکاری کی جانب زیادہ فوکس کرسکوں گا۔شو کے دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے لوگ کافی خوش ہیں کہ میں مارننگ شو جاری نہیں رکھ سکوں گا، وہ مجھے اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، میں 3 ڈرامے سائن کرچکا ہوں اور اب ان پر ہی کام کروں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک انگریزی فلم میں بھی کام کرنے جارہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...