جنید خان کی ڈرامہ سیریل ”محبت نہ کریو“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکار و گلوکار جنید خان کی ڈرامہ سیریل ”محبت نہ کریو“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل۔جنید خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ”محبت نہ کریو“میں اسد کا کردار اداکررہ رہا ہوں،جس میں انہیں اپنی محبت اور خاندانی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اسد اپنے جذبات کے ہاتھوں مجبور ہے اور اپنے خاندان کو اپنی محبت کا ثبوت دینے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، ڈرامہ ماسٹر مائنڈ کی پروڈکشن ہے، جس کی ہدایات احمد کامران نے دی ہیں۔