علیبہ خان ڈائریکٹر بن گئیں گانے ”مست مست“ کی ڈائریکشن

علیبہ خان ڈائریکٹر بن گئیں گانے ”مست مست“ کی ڈائریکشن

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل علیبہ خان ماڈل بن گئیں،پاکستانی سکھ گلوکار ناصر بیراج کے نئے گانے ”مست مست“ کی ڈائریکشن دے ڈالی، ناصر بیراج کے نئے گانے”مست مست“ کی ویڈیو ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیو کے سیٹ پر کی گئی جس میں ماڈل و اداکارہ بیا خان و دیگر ماڈلز نے حصہ لیا۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن معروف اداکارہ علیبہ خان نے دی ایک ملاقات کے دوران علیبہ خان نے بتایاکہ یہ ناصر بیراج کا پارٹی سونگ ہے جسے جلد ریلیز کردیا جائے گا۔ڈائریکشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے علیبہ خان نے کہاکہ ڈائریکشن بہت وسیع شعبہ ہے جس میں آپ کو ایک ایک سین اور لوکیشن پر محنت کرنی پڑتی ہے اور ویڈیو کے کمزور پہلو کو اپنی ڈائریکشن سے بہتر بنانا ہوتا ہے۔

علیبہ خان نے مذید کہاکہ میرا کافی عرصہ سے ڈائریکشن کا ارادہ تھا مگر موقع اور وقت نہیں مل پارہاتھا ب انشا ء اللہ وہ ویڈیوز کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ فلم اور ڈراموں کی ڈائریکشن بھی دینگی اور اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال بھی کریں گی۔

مزید : کلچر


loading...