الحمراء میں ڈرامہ”جال“ کادورانہ مزید4 روزکیلئے بڑھادیا گیا

  الحمراء میں ڈرامہ”جال“ کادورانہ مزید4 روزکیلئے بڑھادیا گیا
  الحمراء میں ڈرامہ”جال“ کادورانہ مزید4 روزکیلئے بڑھادیا گیا

  


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے عالمی شہرہ آفاق مصنفہ اگاتھا کرٹسی کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ”جال“ جاری یہ ڈرامہ تین دنوں کیلئے پیش کیا گیا تھالیکن اسے عوامی دلچسپی کے پیش نظر مزید چار روزکے لئے بڑھادیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ دورحاضر میں الحمراء اعلی ٰ اور مثالی کھیل پیش کر رہا ہے،جن میں سے ”جال“ ایک تھا، یہ خاصہ الحمراء کے فعال اور متحرک پلیٹ فارم ہی کو حاصل ہے جو عوام کیلئے معیاری، موضوعاتی،تفریحی اور نہایت سبق آموز ڈرامے پیش کررہا ہے،یہ ڈرامہ کے فن کے ترویج وترقی اوراسے زندہ رکھنے کی طرف اہم قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کی اس صنف کے ذریعے ہم عوام کو دلچسپ انداز میں اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں،ڈرامہ”جال“ میں بے رحم اور سفاک سماجی حقیقتوں کو موضوع بنایا گیا ہے،انسانی ظلم کو نمایاں کرتے ہوئے سبق دیا گیا ہے کہ انسان کہیں نہ کہیں غلطی کرتاہے لیکن اسے اس کی سزا ضرورملتی ہے،یہ ڈرامہ عالمی شہرہ آفاق مصنفہ اگاتھا کرٹسی کے ناول کا ماخوذ تھا۔جس کو نہایت خوبصورتی سے الحمراء کے پلیٹ فارم پرپیش کیا گیا ہے۔

،اگربات کہانی،پلاٹ یا اس میں مکالمے کرتے کرداروں کی ہو یا استعمال کی گئی زبان کی،ہم اس کے فنکاروں کے ہنر کو سراہے بغیر نہیں رہ سکتے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ الحمراء کے اسٹیج پر پیش کئے گئے ڈرامے عوامی ذوق کی تسکین کا ذریعہ ہیں،یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور الحمراء انتظامیہ اور ڈرامہ کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید : کلچر


loading...