زوہیب اسلم کا ویڈیو گانا ”کالا سوٹ“ دنیا بھرمیں ریلیز

زوہیب اسلم کا ویڈیو گانا ”کالا سوٹ“ دنیا بھرمیں ریلیز
 زوہیب اسلم کا ویڈیو گانا ”کالا سوٹ“ دنیا بھرمیں ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارزوہیب اسلم اور کنگ آف پنجابی ریپر بھومیاکا ویڈیو سانگ ”کالا سوٹ“ کوبین الاقوامی کمپنی Beyond Rocords نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز کردیا ہے۔جس کا میوزک اربازخان نے دیا جبکہ اس ویڈیو کو دبئی میں شوٹ کیا گیا ہے۔ جس کے ڈائریکٹر ارسل خان، پروڈیوسر سرفراز بھٹہ اور پیشکش جبران خان کی ہے۔مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بے حد پسندکیا جارہا ہے۔گلوکار زوہیب اسلم کا کہنا ہے کہ کنگ آف پنجابی ریپر بھومیا کے ساتھ ویڈیو کا ریلیز ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے

اور اس کا کریڈٹ جبران خان سمیت پوری ٹیم کو جاتا ہے۔واضح رہے کنگ آف پنجابی ریپر بھومیا اس سے قبل معروف گلوکار سجاد علی کے ساتھ ویڈیو کرچکے ہیں جو بے حد مقبول ہوا۔

مزید :

کلچر -