روایتی سیاستدان نہیں جو عوام سے فاصلہ رکھوں، سلطان محمد خان
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ وہ روایتی سیاستدان نہیں ہے جو عوام سے فاصلہ رکھتے ہیں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ان کی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے مالی مشکلات کے باوجودحکومت کوشش کر رہی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے اور انکی زندگی کے معیار کو بہتر کر سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چارسدہ رجڑ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسں مو قع پر مختلف محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں جس میں معذور، بوڑھے جوان شامل تھے، نے شرکت کی۔ لوگوں نے وزیر قانون کو اپنے مسائل بتائے۔سلطان محمد خان نے لوگوں کے مسائل پوری توجہ سے سنے ا ور متعلقہ حکام کو جلد از جلد ان کے مسائل حل کرانے کی احکامات جاری کیے۔وزیر موصوف نے کہا کہ خیبر پختونحوا کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پاکستان پر اعتماد کیاہے اور خیبر پحتونحوا میں دوبارہ پی ٹی آئی کو حکومت کا موقع دیا ہے۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی اور غریب عوام کی حقیقی خدمت کرے گی اور انکو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گی۔