پشاور،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،9 جواری گرفتار

پشاور،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،9 جواری گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدو د میں قماربازی کی محفل کو الٹتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان تفریحی مقام پر قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے قماربازوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ وارث خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تفریحی مقام پرقمار بازی میں مصروف9ملزمان منظور،نواب،عمیر،صنم،رحیم،عابد حسین،احسان اللہ،برکت،اشفاق اورذبیح اللہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم19 ہزار روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی گئی ہے،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...