غیر قا نونی وائرلیس سیٹ فروخت کرنے والا ملزم گرفتار،پاکٹ فون، اسلحہ برآمد

غیر قا نونی وائرلیس سیٹ فروخت کرنے والا ملزم گرفتار،پاکٹ فون، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارخانو مارکیٹ میں کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی وائرلیس اور پاکٹ فون فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے پولیس اور آرمی کے زیر استعمال 161 عدد وائرلیس سیٹ برآمد کر لئے گئے ہیں،پولیس نے کارروائی کے دوران وائرلیس سپیئرز پارٹس اور ایک عدد کلاشنکوف بھی بر آمد کرلی ہے،وائرلیس سیٹس ممکنہ طور پر سماج دشمن سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں جس پر تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم سے اس ضمن میں پوچھ گچھ جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی حیات آباد حسن جھانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ کارخانو مارکیٹ میں ایک دکاندار کے پاس پولیس اور آرمی کے زیر استعمال وائرلیس سیٹس موجود ہیں جو ممکنہ طور پر سماج دشمن عناصر خرید کر اپنے مذموم مقاصد کی خاطر استعمال کر سکتے ہیں، اطلاع ملتے ہی اے ایس پی حیات آباد کی سربراہی میں ایس ایچ او حیات آباد احسان اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر اکبر شاہ ولد جوہر شاہ سکنہ تخت بھائی مردان کو گرفتارکرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے 161سے عدد پاکٹ فون، وائرلیس سیٹس برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ وائرلیس سپیئرز پارٹس اور ایک عدد کلاشنکوف بھی بر آمد کرلی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے