تیمرگرہ،ڈی ایف سی کے چھاپے درجنوں دکاندار وں کو جرمانے

تیمرگرہ،ڈی ایف سی کے چھاپے درجنوں دکاندار وں کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تیمرگرہ (بیورورپور ٹ)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے دیر لوئر کے مختلف بازاروں میں چھاپے، خلاف ورزی پر درجنوں دکانداروں پر مقدمات درج کر دئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئردیر کی ہدایات پرڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر ابوبکر محمود، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عطا ء اللہ خان، فوڈ انسپکٹر محمد ناصرنے ضلعی ہیڈ کوارٹر بازار تیمرگرہ، اور وڈیگرام بازار ضلعی گیٹ وئے بازار چکدرہ میں عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ناقص صفائی بیکروں اورملاوٹ کرنے، نرخنامے نہ رکھنے، ایکسپائر اشیاء رکھنے پر کاروائی کرتے ہوئے تیمرگرہ بازار میں آٹھ دکانداروں کو گرفتار کرکے فوڈ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، اسی طرح چکدرہ بازار میں کریک ڈاون کے دوران دس دکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، اسی طرح اوڈیگرام میں کباب فروش قصابوں اٹھ دکانداروں سے سیمپل لیکر بغرض تجزیہ پشاور فوڈ لیبارٹری ارسال کیا جائے گا، اسی طرح ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر نے خلاف ورزی پر معتدد دکانداروں کو نقد جرمانہ کرکے ان سے 42 ہزارروپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کر دیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نت دکانداروں کو انتبہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قبلہ درست کرئے اور خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، انہوں نے کہاکہ عوام اس سلسلے انتظامیہ کیساتھ تعاون کرئے اور ملاوٹ فروش عناصر کیخلاف انتظامیہ کو اگاہ کرئے