پاکستان ایڈمنسٹریٹو افسروں کے امتحانات نومبر کو ہوں گے

  پاکستان ایڈمنسٹریٹو افسروں کے امتحانات نومبر کو ہوں گے

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اورڈسٹرکٹ منیجمنٹ سروس کے گریڈ17 افسران کے لئے ڈیپارٹمنٹل امتحانات برائے سال 2019 نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونگے۔ مذکورہ امتحانات میں کریمنل لاء 2، کریمنل لاء 3، ریونیولاء 3، جیل، لوکل گورنمنٹ، سول لاء 2اور ٹریژری کے مضامین شامل ہیں۔تمام صوبائی محکموں کو ان امتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی تفصیلات اس مہینے کی 31 تاریخ تک صوبائی محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں جمع کرانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...