تیمرگرہ،دیر لوئر ایپکا کا ڈاکٹروں کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان

تیمرگرہ،دیر لوئر ایپکا کا ڈاکٹروں کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان

تیمرگرہ (بیورورپور ٹ)دیرلوئیر، ایپکاکے صوبائی صدر محمد شاعر اور ایپکا ضلع دیرکے جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان نے ڈاکٹروں کی مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا اس حولے سے ایپکا کے صوبائی صدر محمد شاعر نے ایک بیان میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس، نرسز، اور کلاس فور ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے مطا لبہ کیا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے گرفتارڈاکٹروں کو فوری طورپر رہا کیا جائے اور ڈی ایچ اے آر ایچ اے ایکٹ کو واپس لیا جائے جبکہ حکومت عوام کو ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیا جائے بصورت دیگر ایپکا بھی ڈاکٹروں کے احتجاج میں شامل ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...