چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم
پشاور(کرائمز رپورٹر)چیف ٹریفک آفسیر کا شف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کا مختلف شاہراوں پر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھر پور اگاہی مہم جاری۔اس سلسلے میںیتیم بچوں کا ادارہ مونگ کور “ میں بچوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے اگاہی دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ مختلف سکولز ، کالجز ، سرکاری وغیر سرکاری دفاتر اور شاہراوں پر روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس کو ایجوکیشن دے رہی ہے۔ جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور عوام میں شعور پیدا کرناہے ۔ٹریفک قوانین کے حوالے سے آج سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ یتیم بچوں کا ادارہ ©”زمونگ کور “کے بچوں میں ٹریفک اگاہی پمفلٹ تقسیم کیئے و بچوں کو ملٹی میڈیا کے ذریعے مختلف قسم کی ٹریفک قوانین سے متعلق ویڈیوز کے ذریعے آگاہی دی اور کم سن بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کی ہدایات دی گئیں ۔ ادارہ کے انتظامیہ کو بھی اگاہی دی گئی کہ گاڑی چلاتے وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے ، ٹریفک قوانین کی پابند ی یقینی بنانے اور روڈ سیفٹی کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی گئی۔ موٹر سائیکل سواروں کو ہلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت۔تقریب کی چیف گیسٹ ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانو نے سٹی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اوراس طرح کے مزید سمینار مستقبل قریب میں بھی منعقد کرنے پر اپیل کی ۔آخر میںادارے کے بچوں سے ٹریفک کے حوالے سے سوالات کیئے گئے اور ٹھیک جواب دینے والے بچوں میں چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقارکی طرف سے نقد انعامات دیئے گئے۔ ادارے کے بچوں کو ”ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے ذہین اور قابل بچوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔