مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،1 شدید زخمی

        مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ،1 شدید زخمی

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ راج ولی خان سکنہ سلیم خان باکر نے زخمی حالت میں تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نواب اور ان کے بیٹوں کامران ، مشرف اور عدنان نے مبینہ طور پر آندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا تواب خان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ خود شدید زخمی ہو گیا وجہ قتل تنازغہ اراضی بیان کی ہے دریں اثناءگل محمد نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نور محمد کو مبینہ طور پر انعام نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل گھریلو تنازغہ بیان کی ہے۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...