پبی ،گراں فروشوں کیخلاف  کارروائی ،جرمانے عائد

    پبی ،گراں فروشوں کیخلاف  کارروائی ،جرمانے عائد

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کی ہدایات پر پرائس مجسٹریٹ محمد اکبر اور فوڈ انسپکٹر وحید اللہ یاسین نے نوشہرہ کلاں میں کاروائی کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پراور اشیاءخوردنی کی سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ چارج کرنے پر متعدد افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کر کے ان سے موقع پر ہزاروں روپے جر ما نہ وصول کر کے قو می خزا نہ میں جمع کئے جبکہ دوسرے کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر طلحہ زبیر کے ساتھ پرائس مجسٹریٹ محمد اکبر اور فوڈ انسپکٹر وحید اللہ یاسین نے نوشہرہ کینٹ میں غیر معیاری اور مضر صحت چکن پارٹس فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی کی۔ 50 کلو سے زیادہ مضر صحت اور غیر معیاری چکن پارٹس / چکن گوشت کو ضائع کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...