حکومت کی داخلہ وخارجہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکیں، خان پرویز خان

حکومت کی داخلہ وخارجہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکیں، خان پرویز خان

نوشہرہ (بیوررپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق امیدوار حلقہ این اے 25خان پرویز خان عرف خان بابا نے آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کا بھر پور راستہ روکنے کیلئے مکمل پالان تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہر تحصیل کی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی موجودہ حکومت کی داخلہ و خارجہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈال دئیے گئے ہیں ہم نے ہمیشہ اسلامی ممالک جن میں افغانستان سرفہرست ہیں میں سعمراجی قوتوں کے خلاف ساتھ دیا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کسی بھی اسلامی ملک نے مسلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت نہیں کی اوراب یہ جنگ ہم خود لڑیں گے اور مودی سرکار کو سبق سکھا کر کشمیر کو ہندوں کا قبرستان بنا کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے متوقع بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے اور اسی انتخابات میں مخالفین کا راستہ روکنے کیلئے ایک اہم اور بڑے مشاورتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے میاں ارشد جان ایڈوکیٹ، محمد عثمان ایڈوکیٹ، مشتاق احمد آف حصار تنگ نے بھی خطاب کیا خان پرویز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں آتا 13ماہ میں کوئی مسلہ حل نہ ہوا البتہ مہنگائی، بیروز گاری اور غربت نے ہر مکاتب فکر کو پریشان کر رکھا ہے اور تو اور صوبے میں صنعتی یونٹس بند ہو گئے ہیں سرمایہ کار صوبے سے بھاگ رہے ہیں اور ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں جبکہ مریض طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے رل رہے ہیں کیا یہ وہ نیا پاکستانہے اس سے تو بہتر ہمارا پرانا پاکستان تھا انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کی پوری سیاست کلاس فور کی نوکری اور ڈانگہ کے گرد گھومتی ہے لیکن اس بار عوام ان کے اس چال میں آنے والے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئیندہ جمعرات کو نوشہرہ شوبرا چوک میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...