پولیس شہداء ہمارے ہیرو، سلام پیش کرتے ہیں، ڈی پی او شانگلہ

پولیس شہداء ہمارے ہیرو، سلام پیش کرتے ہیں، ڈی پی او شانگلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا ہے کہ شہید پولیس ہمارے ہیرو ہیں، سلام پیش کرتے ہیں، محکمہ پولیس اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے، شانگلہ پولیس نے قیام امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آج ہم جو آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ ان شہداء کے عظیم قربانیوں کامرہون منت ہے۔ ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے پولیس شہید مرے نہیں وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شانگلہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے جمعہ کے روز پولیس لائن الپوری میں شہداء پولیس کے لواحقین اور بچوں کے ساتھ ملاقات کے درمیان کیا۔ اس موقع پر شانگلہ ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس آفیسران موجود تھے، ڈی پی او شانگلہ نے لواحقین سے ان کے حالات دریافت کئے اور اپنی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ انھوں نے کہا کہ شانگلہ بلکہ ملاکنڈ ڈویژن اور پوا کے پی میں جو امن قائم ہے یہ ان شہیدوں کی قربانی کا نتیجہ ہے، پوری خیبر پختونخوا شہدائے پولیس کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمارے ہیرو ہیں، وہ ہمارے ٹیم کا حسہ ہے اور رہے گا۔ میرے گھر اور دفتر کے دروازے پولیس شہداء کے لواحقین، بچوں کیلئے ہر وقت کھلا ہے اور اگر ان کا کوئی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست مجھے بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر کسی نے پولیس شہداء کے لواحقین کو پریشان کیا تو وہ مجھے پریشان کریگا۔ انھوں نے کہا میں شہداء پولیس کے والدین کا بیٹا ہوں اور وہ مجھے اپنا بیٹا سمجھ کر اپنے مسائیل سے اگاہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک خیبر پختونخوا پولیس رہے گا، ان کا نام ہمیشہ کیلئے زندگہ رہے گا، پولیس فور شانگلہ ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کیلئے چوکس اور تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، اخر میں انھوں نے شہداء پولیس کے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے اور شانگلہ پولیس شہداء کے لواحقین اور چھوٹے بچوں کیساتھ کھانا کھایا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنائے۔۔