وزیر لائیو سٹاک اور ڈائریکٹر جنرل کا احتساب کیا جائے،فارمز ایسوسی ایشن

        وزیر لائیو سٹاک اور ڈائریکٹر جنرل کا احتساب کیا جائے،فارمز ایسوسی ...

پشاور(سٹی رپورٹر)لائیو سٹاک فارمز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک محب اللہ اور ڈائریکٹر جنرل شیر محمد کاکڑ کا احتساب کیا جائے اور 14 اکتوبر کو مرغ بانی کے افتتاح کو مسترد کیا بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوجائینگے،سیکرٹری لائیوسٹاک فورمز کا کہنا تھا کہ دودھ کے نرخ کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا حالانکہ اس حوالے سے ہم گذشتہ 8 ماہ سے چیف سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو بے تحاشہ درخواستیں دے چکے ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ صوبائی وزیر اپنے خاندان کے عزیز واقارب کو نوکریوں سے نواز رہے ہیں جبکہ زراعت اور لائیو سٹاک پشاور میں تباہی کے دہانے پر آ کھڑی ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ سالانہ 13 کروڑ روپے کی ادویات خریدی جاتی ہے لیکن فارمز تک ان کی رسائی ممکن نہیں جس کی وجہ سے جانور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر مر رہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...