چارسدہ،ملگری استاذان کا تحریک چلانے کا اعلان

  چارسدہ،ملگری استاذان کا تحریک چلانے کا اعلان

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ملگری استاذان نے حکومت کی طرف سے دوسری اور تیسری جماعت کے طلباء کا اسسمنٹ آئی ایم یو کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کر تے ہوئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ ضلعی سطح پر عنقریب احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ حکومت معماران قوم کا استحصال کر رہی ہے جس کو کسی صورت بر داشت نہیں کیا جا سکتا۔ نوشاد علی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ عمر حیات شہید ہائیر سیکنڈری سکول چارسدہ میں ملگری استاذان کا اجلاس زیر صدارت صدر نو شاد علی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری عارف خان سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور ضلع بھر کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر نو شاد علی نے حکومت کی طرف سے جماعت دوم اور سو م کے اسسمنٹ آئی ایم یو کے ذریعے مستر د کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے حکومت کو واشگاف الفاظ میں متنبہ کیا گیا کہ حکومت معماران قوم کی تذلیل بند کر دیں۔ اساتذہ کرام اپنی ذمہ داریاں بطریقہ احسن نبھا رہی ہے اور بچوں کے تعلیمی مستقبل اور معماران قوم کو معاشرے کے کار آمد شہری بنانے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں مگر حکومت کی طرف سے نت نئے فیصلوں سے نہ صرف بچوں کے ذہن پر بے جا دباؤ بڑھ جا تا ہے بلکہ ایسا کرنا اساتذہ کرام کے ساتھ مذاق ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر حکومت کے مجوزہ فیصلے کے خلاف عنقریب احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔ا جلاس سے سابق تحصیل امیدوار سہیل خان عمر زئی، سینئر نائب صدر اعجاز اتمانزئی، فہیم نصیر خان اور حاجی محمد گل نے بھی خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...