گومل یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

  گومل یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان(سٹاف رپورٹر)گومل یونیورسٹی میں کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم اور بربریت خلاف اور کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے سٹوڈنٹس ایڈوائزر نافد خان کی سربراہی میں سٹی کیمپس اور مین کیمپس میں نماز جمعہ کے بعد ریلی کا انعقادکیا گیا ہے۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف فواس ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت دیگر اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء بھی شریک تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مودی کا ظلم کشمیری عوام کے آزادی کے سفر کو توڑ نہیں سکتا۔ شہید کشمیریوں کا لہو ایک دن رنگضرور لائیگا۔پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں۔مقررین نے کہا کہ مودی یزیدیت کا پیروکار ہے وہ یہ نہ بھولے کہ کشمیری عوام حسینی لشکر کے جانثار ہیں اور حضرت امام حسین نے بھی حق کی خاطر باطل کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہو گئے۔مودی کا ظلم جتنا بڑھ رہا ہے اسی طرح کشمیری عوام کا جذبہ اور ہمت اتنی کی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ وقت دورمیں نہیں ہندوستان کی پوری فوج کشمیر میں ظلم کرتے کرتے غرق ہو جائے گی۔

گومل یونیورسٹی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...