رستم،دوبئی اڈہ کی غیر قانونی کشادگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
رستم (تحصیل رپورٹر) دوبئی اڈہ تا چراگاہ روڈ کی غیرقانونی کشادگی کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی، انصاف نہ ملنے کی صورت میں مردان صوابی روڈ پر دھرنے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم دوبئی اڈہ میں سریخ کلے، میاں گانو کلے اور جبئی ڈھیری کے سینکڑوں متاثرہ افراد نے سابق ناظم ویلج کونسل جھونگڑہ گجرات ڈاکٹر محمد زاہد کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے دوران احتجاج پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے تھے مظاہرے سے سابق ناظم ڈاکٹر زاہد اور دیگر نے کہا کہ ہم روڈ کے لئے ایک بار اپنی قیمتی اراضی دے چکے ہیں بار بار غریب عوام پر چند مرلہ کے گھروں پر غیرقانونی طور پر سیکشن فور لگاکر 8 اور 10فٹ زبردستی زمین چھیننا سراسر ظلم و ناانصافی ہے،جو گھر غریب عوام نے اپنے جمع پونجی سے بنانے ہیں اب وہ فرد واحد کو ذاتی فائدے کے لئے مسمار کرنے نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی بھی اس عوامی مسلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آئندہ کسی بھی انتخابات میں حکمران جماعت کی بھر پور مخالفت کریں گے وزیر اعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھروں اور سربزکلین اینڈ گرین پاکستان کا وعدہ کیا تھا اب ا ن کی حکومت ہم سے اپنے ہی چھین رہے ہیں اور ساتھ ہی ضرورت سے زائد روڈ کی کشادگی کے دوران ہزاروں درخت بھی کاٹ لیں گے انہوں نے ایک ہفتہ کی مہلت دیدی کہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر مردان صوابی روڈ پر خواتین اور بچوں کے ساتھ دھرنا دیں گے۔۔۔