مردان،محکمہ خوراک کی کارروائی،20 گراں فروش گرفتار

  مردان،محکمہ خوراک کی کارروائی،20 گراں فروش گرفتار

مردان (بیورورپورٹ) محکمہ خورا ک نے ماہ ستمبر میں کریک ڈاؤن کے دوران ڈویژن بھر میں 20گرانفروشوں کو گرفتارکرکے 5لاکھ سولہ ہزار سے زائد جرمانے وصول کرلئے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی کی ہدایت پر ڈویژنل اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر امتیاز محمد خان کی نگرانی میں فوڈ ٹیم نے گرانفروشوں اورملاوٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مردان کے مختلف بازاروں میں چھاپے مارکر 447دکانیں چیک کیں جن میں 75کوقصوروار ٹہرایاگیا اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر16گرانفروشوں کو گرفتارکرلیاگیا گرانفروشوں سے 3لاکھ 53ہزار جرمانہ وصول کیاگیا محکمہ خوراک کی خصوصی ٹیم نے ضلع صوابی میں 315دکانداروں کے نرخنامے چیک کیں اور61دکانوں کو زائد نرخو ں ایک لاکھ 63ہزاور پانچ سو روپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...