نیب کراچی نے ٹائرسکینڈل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی

    نیب کراچی نے ٹائرسکینڈل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ٹائراسکینڈل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے، دوران تحقیق بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔مرید عباس اور خضر حیات نے مال کے ساتھ جان بھی گنوائی لیکن اپنی جمع پونجی کھونے والوں میں درجنوں لوگ اور بھی سامنے آگئے۔ ڈی جی نیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزم عاطف زمان کیخلاف 30 سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کیا، متاثرین نے بیانات قلمبند کرائے اور دستاویزات بھی جمع کرائیں۔نیب حکام کے مطابق ماسٹر مائنڈ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لوگوں کو دھوکا دیا، زید انٹرپرائزر اور انفینیٹی امپورٹ سلوشن کے ذریعے سرمایہ کاری کی گئی۔ڈی جی نیب نے عاطف زمان اور ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا پتہ لگانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عاطف زمان نے گرفتاری دینے سے پہلے اپنی جائیدادیں ٹھکانے لگائیں اور اِس گندے دھندے میں ملزمان کے والد علی زمان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نیب کراچی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...